ایک اور سال گرا۔۔۔ سالگرہ

کتاب عمر کا ایک اور باب ختم ہوا، اس کے ختم ہونے پر افسردہ ہونا چاھئیے کہ خوش۔۔ عجیب ہوتے ہیں ھم جیسے لوگ جو کہ خوشی کے موقع پر بھی اُس میں دکھ کا عنصر لازمی شامل کر لیتے ہیں۔۔ ھماری روح کو عادت پڑ جاتی ہے دکھ کا مزا لینے کی ۔۔۔
گزرا ہوا وقت میچورٹی ، علم اور عقل میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔۔

کیا ہی اچھا ہو اگر ھم حقیقت پسند بن جائیں۔۔کچھ کم لوگ حلقاِ احباب میں ہوں پر سچے اور حقیقی دوست ہوں۔۔
فیسبک پر دوستوں کی لسٹ دیکھی جائے تو اُن کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ گنتی میں نہیں آتی اور حقیقت میں چند دوست بمشکل ہونگے۔۔
ھم لوگ فینٹسی میں رھنا زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ اس سے ہمیں خوشی ملتی ہے۔۔
ساگرہ کا دن آتے ہی نوٹیفیکشن آنا شروع ہو جاتی ہے کہ فلان دوست کی سالگرہ ہے کیا آپ ان کی مدد کریں گے سیلیبریٹ کرنے میں؟؟ دیوار پر لکھیں۔۔
اور ہزاروں دوستوں کی فیک وشز ہماری دیوار پر لگ جاتی ہیں۔۔ جو کہ ایک فورمیلیٹی ہوتی ہے کہ جب ہماری سالگرہ کا دن آئے تو ہمیں بھی وش کیا جائے۔۔
کچھ وقت پہلے کی بات ہی جب سالگرہ کی تاریخ ڈائیری میں لکھی جاتی تھی جو کہ یاد بھی رھتی تھی اور اگلا انسان اگر کوئی تحفہ نہ بھی دے پھر بھی اُس کے وش کرنے سے دل کو خوشی ملتی تھی، کیونکہ تب محبت و سچائی تھی۔۔۔
اگر ھم اپنے اکاؤنٹ سے اپنی سالگرہ کی تاریخ ہٹا دیں تو کمال دیکھیں کہ کوئی وش بھی نہیں کرے گا کیونکہ کہ فیسبک پر کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ آپ کی سالگرہ یاد رکھے۔۔
سالگرہ تو اپنوں سے ہوتی ہے جب امی جان آپ کی پسند کی ڈش بنائے اور آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنی خوشی شئیر کریں۔۔
یا تو پھر دور کہیں پہاڑوں میں ۔۔۔
کیا کروں جہان گرد ہوں، پہاڑ جب دیکھتی ہوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں یہیں سے تعلق رکھتی ہوں۔۔
میرا ماننا یہ ہے کہ چند سچے دوست آپ کے سرکل میں آتے ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں، فیک ورلڈ سے نکل آئیں اور حقیقت پسند بن کر پوزیٹویٹی پھیلائیں۔۔۔

ھم یہ توسنتے رھتے ہیں کہ
“ماونٹینس آر کالنگ ، اینڈ وی مسٹ گو”
اور ھم اپنے گھر سے دوڑ لگا دیتے ہیں پہاڑوں میں جانے کے لئیے۔۔
ویسے وہ دوڑ تو لگوائی جاتی ہے۔۔۔
کیا ہی ہو اگر اس کوٹیشن کا اُلٹ ہوجائےتو۔۔۔۔
جہان گرد بُلائے اور پہاڑ خود چلے آئے۔۔
کیاایسا بھی ممکن ہے؟؟؟؟
میرے ساتھ بھی کچھ دنوں سے اس قسم کا سین چل رہا تھا کہ پلانگ کر کے بیٹھی تھی کہ اپنے جنم دن کا کیک ماکڑا پر کاٹوں گی یا پھر گھر سے بہت دور کسی خوبصورت پہاڑوں کی وادی میں، جہاں میں ہونگی اور کائنات کے رنگ۔۔۔
بے حد افسردہ تھی کہ کئی وجوھات کے بناہ پر نہ جا سکی۔۔
سوچ رہی تھی کہ کاش اسلام آباد میں رھتی ہوتی تو چائے کا کپ اور کیک لئے ایٹ لیسٹ میرانجانی ہی چلی جاتی ، پر میرے قدم تو وہاں نہیں لکھے تھے ۔۔
پر پہاڑوں کے قدم میرے گھر لکھے تھے۔۔
وہ کہتے ہیں نہ کہ
“دل کو دل سے راھ ہوتی ہے”۔۔۔۔

IMG_1973
ہاں یہ پہاڑ تو اپنے سچے عاشق سے محبت رکھتے ہیں اور قدرت ہمیں نئے نئے سرپرائیز دیتی ہے، یہ وہ تحفے ہوتے ہیں جن کو ایک جہان گرد عاشق ہی سمجھ سکتا ہے۔۔
دیوسائی کا وسیع و بلند تریں میدان مجھ سے ملنے سندہ چلا آیا،
شیوسار لیک سے آتی خوشبو میرے روح کو سرشار کر گئی اور تو اور اس تپتی سندہ کی گرمی میں میرے محبوب شہنشاہِ کوہستان ( ننگا پربت)
کے دیدار نے میرے وجود کو مزید نکھار دیا۔۔گلگلت بلتستان سے آتی اس ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں نے میرے اسپیشل دن کو مزید اسپیشل بنا دیا۔۔۔
بس بس مزید دماغ نہیں گھوماتی آپ کا۔۔۔
یہ ساری کرم نوازی محترم محمد آحسن صاحب (مسافر شب) کی ہے کہ اُنہونے میرے ایک شارٹ نوٹس پر مجھے اپنی کتب بھیج دیں اور وہ بھی درست وقت اور برتھڈے وشز کے ساتھ ،

IMG_1972 جس نے میرے دن کو مزید اسپیشل کر دیا۔۔
میں نے سوچا کہ جا تو نہیں سکی تو کتب منگوا کر ہی اپنی تڑپتی روح کو کچھ سکوں پہنچا دیا جائے۔۔
اس سے بھتر کوئی سالگرہ کا تحفہ نہیں ہوسکتا۔۔
جہاں رھئیے خوش رھئیے اور مثبت سوچ بکھیرتے رھئیے ۔۔۔

 

 

 

Advertisements

2 thoughts on “ایک اور سال گرا۔۔۔ سالگرہ

  1. buht he khub or haseen tehreer.be’shak ”koi mehrmy’raaz ni milda” i mean ”aa rhi ha chah’ey’Yusaf sy sdaa,yahan dost hn km or bhai buht”.to asy he is hajum mn kuch log Ahsan bhai jasy b mil jaaty hn jo ”gulshan ki aabru” hoty hn or is jahan’ey’khanakhrab mn sans lany ki muhlat ko asan kr daty hn.khush rhen or asy he khusurat shubdon sy is dunya ko munawar krti rhen…or asy muhabbat bhary Jnam Dino sy mehzuz hoti rhen..buht sari duaon k sath…Allah Ngehban.

    Like

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s